اسرائیل نے کہا کہ ان کے ملک کی طرف سے امریکہ کو ملنے والی انٹیلی جنس
معلومات کو روس کے ساتھ اشتراک کرنے کے الزامات کی وجہ سے ہمارے درمیان
تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔امریکہ کے لئے اسرائیلی سفیر رون ڈرمر نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ
اشتراک
کی جا نے والی خفیہ اطلاعات کے معاملے میں ان کے ملک کو امریکہ پر پورا
بھروسہ ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں کل ایک خبر چھپی تھی کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے
روس کے ساتھ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف مہم سے متعلق خفیہ انٹیلی جنس اطلاعات کا
اشتراک کیا ہے۔